Aab E Hayat Episode 04 By Umera Ahmed Complete Link
“Aab-e-Hayat” by Umera Ahmed is a captivating novel exploring love, spirituality, and self-discovery themes. The story follows the journey of its protagonist, Aab-e-Hayat, as she navigates life’s challenges and seeks meaning in her relationships. Umera Ahmed’s writing beautifully captures the complexities of human emotions and societal pressures. The novel is rich in symbolism and encourages readers to reflect on their own lives and choices. Overall, it’s a thought-provoking tale that resonates deeply with its audience.
مجھے عادت ہو گئی ہے سالار… اتنا ہی سانس لینے کی… مجھے فرق نہیں پڑتا۔ جب میں جاب نہیں کرتی تھی تو مہینوں گھر سے نہیں نکلتی تھی۔ میں اتنے سالوں سے لاہور میں ہوں لیکن میں نے یہاں بازاروں، پارکس اور ریسٹورنٹس کو صرف سڑک پر سفر کرتے ہوئے باہر سے دیکھا ہے یا ٹی وی اور نیوز پیپرز میں۔ میں اگر اب ان جگہوں پر جاؤں تو میری سمجھ میں ہی نہیں آئے گا کہ مجھے وہاں کرنا کیا ہے۔ جب ملتان میں تھی ہاسٹل اور کالج کے علاوہ دوسری کوئی جگہ نہیں تھی میری زندگی میں۔ اب لاہور آگئی تو یہاں بھی پہلے یونیورسٹی اور گھر… اور اب گھر… مجھے ان کے علاوہ دوسری ساری جگہیں عجیب سی لگتی ہیں۔ مہینے میں ایک بار میں سعیدہ اماں کے گھر کے پاس ایک چھوٹی سی مارکیٹ میں ان کے ساتھ جاتی تھی، وہ میری واحد آؤٹنگ ہوتی تھی۔ وہاں ایک بک شاپ تھی۔ میں پورے مہینے کے لیے بکس لے لیتی تھی وہاں سے۔ کتاب کے ساتھ وقت گزارنا آسان ہوتا ہے۔”
وہ پتا نہیں اسے کیوں بتاتی گئی۔
”ہاں، وقت گزارنا آسان ہوتا ہے، زندگی گزارنا نہیں۔”
اس نے ایک بار پھر گردن موڑ کر اُسے دیکھا، وہ ڈرائیو کر رہا تھا۔
”مجھے فرق نہیں پڑتا سالار۔”
”مجھے فرق پڑتا ہے… اور بہت فرق پڑتا ہے۔” سالار نے بے اختیار اس کی بات کاٹی۔ ”میں ایک نارمل زندگی گزارنا چاہتا ہوں… جیسی کبھی تمہاری زندگی تھی۔ تم نہیں چاہتیں یہ سب کچھ ختم ہو جائے…؟” وہ اس سے پوچھ رہا تھا۔
”ابنارمل لائف ہی سہی لیکن میں سیف ہوں۔”
سالار نے بے اختیار اس کے کندھوں پر اپنا بازو پھیلایا۔
Aab E Hayat By Umera Ahmad Episode 04 is available here for online reading
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا… شکریہ