Aab E Hayat Episode 03 By Umera Ahmed Complete Link
“Aab-e-Hayat” by Umera Ahmed is a captivating novel exploring love, spirituality, and self-discovery themes. The story follows the journey of its protagonist, Aab-e-Hayat, as she navigates life’s challenges and seeks meaning in her relationships. Umera Ahmed’s writing beautifully captures the complexities of human emotions and societal pressures. The novel is rich in symbolism and encourages readers to reflect on their own lives and choices. Overall, it’s a thought-provoking tale that resonates deeply with its audience.
ہاں، اچھا ہے نا… میں نہیں ہوں، آرام سے لائٹ آن کر کے سو تو سکتا ہے۔ یہی تو چاہتا تھا وہ…” وہ پھر سے رنجیدہ ہونے لگی اور تب ہی اس کا سیل فون بجنے لگا۔ امامہ کے خون کی گردش پل بھر کے لیے تیز ہوئی، وہ اسے بالآخر کال کر رہا تھا۔ اس نے بے حد خفگی کے عالم میں فون بیڈ سائیڈ ٹیبل پر پھینک دیا۔
وہ اسے ساتھ لے کر نہیں گیا اور اب اسے اس کی یاد آرہی تھی۔ اس کی رنجیدگی، غصے میں بدل رہی تھی۔ وہ اس طرح کیوں کرہی تھی کہ رائی کا پہاڑ بنا رہی تھی۔
اس نے جیسے اپنا تجزیہ کیا اور اس تجزیے نے بھی اسے اذیت دی۔ میں زود رنج ہو گئی ہوں یا وہ مجھے جان بوجھ کر بری طرح اگنور کر رہا ہے۔ یہ جتانا چہاتا ہے کہ میں اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ اس کے دوست، اس کا آفس، اس کی فیملی… بس یہ اہم ہیں اس کے لیے… دوبارہ کال نہیں آئی، چند سیکنڈ کے بعد اس کا میسج آیا تھا۔ اسے یقین تھا کہ وہ یقینا اس سے کہے گا وہ اسے مس کر رہا تھا۔
ٹیکسٹ میسج میں اس کے لیے ایک ری لوڈ کارد کا نمبر تھا اور اس کے نیچے دو لفظ… ”گڈ نائٹ سوئیٹ ہارٹ!”
پہلے اسے شدید غصہ آیا پھر بری طرح رونا۔ اسے پہلے بھی زندگی میں سالار سکندر سے برا کوئی نہیں لگا تھا اور آج بھی اس سے برا کوئی نہیں لگ رہا تھا۔
Aab E Hayat By Umera Ahmad Episode 03 is available here for online reading
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا… شکریہ