Peer E Kamil Complete Episode 16 By Umera Ahmed
Peer-e-Kamil is a story of love, faith, and spiritual awakening. The story revolves around two main characters, Imama and Salaar, as they navigate their journeys. Umera Ahmed’s masterful storytelling and strong character development make this novel a captivating read.This is the story of a boy named Salar Sikandar, with a 150+ IQ who continues to be a brat. There is nothing to stop him from doing anything. He is in constant search of the extreme limit of pain, in this regard, he observes painful ways to commit suicide never really getting any success in that. Then, he meets a very religious girl who is in constant search of peace and she finds peace in observing ways taught to us by ALLAH and his prophet MOHAMMAD (P.B.U.H). This whole new concept of religion and spirituality combined with love is what gives this novel a whole new dimension of simplicity.
کیا اب میں تم سے یہ سوال پوچھوں کہ تم پاکستان کیوں نہیں آ جاتے؟ “فرقان نے کچھ دیر کی خاموشی کے بعد مسکراتے ہوئے کہا۔
“میں یہاں نہیں رہ سکتا۔”
سالار نے بےاختیار کہا۔
“تم پیسوں اور سہولتوں کی وجہ سے یہ کہہ رہے ہو؟”
“نہیں ، پیسہ یا سہولتیں میرا مسئلہ نہیں ، نہ اب ، نہ ہی پہلے کبھی۔تم میرا فیملی بیک گراؤنڈ جان چکے ہو۔”
“پھر؟”
“پھر۔۔۔۔۔کچھ بھی نہیں۔بس میں یہاں نہیں آ سکتا۔”اس نے قطعی لہجے میں کہا۔
“یہاں تمہاری ضرورت ہے۔”
“کس کو؟’
“اس ملک کو۔”
سالار بےاختیار مسکرایا۔”میں تمہاری طرح کی حب الوطنی نہیں رکھتا۔میرے بغیر بھی سب کچھ ٹھیک ہے یہاں۔ایک ڈاکٹر کی اور بات ہے مگر ایک اکانومسٹ تو کسی کو زندگی اور موت نہیں دے سکتا۔”
“تم جو سروسز وہاں دے رہے ہو ، وہ یہاں کے اداروں کو دے سکتے ہو جو کچھ اپنے لیکچرز میں وہاں کی یونیورسٹیز میں سکھا رہے ہو ، یہاں کی یونیورسٹیز میں سکھا سکتے ہو۔”
اس کا دل چاہا ، وہ فرقان سے کہے کہ وہ یہاں آ کر کچھ بھی سکھانے کے قابل نہیں رہ سکے گا ، مگر وہ خاموشی سے اس کی بات سنتا رہا۔
“تم نے افریقہ کی غربت ، بھوک اور بیماری دیکھی ہے۔تم یہاں کی غربت ، بھوک اور بیماری دیکھو گے تو حیران رہ جاؤ گے۔”
“یہاں صورت حال ان ملکوں کی طرح خراب نہیں ہے فرقان! یہاں اتنی پسماندگی نہیں ہے۔”
Peer E Kamil By Umera Ahmad Episode 16 is available here for online reading
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا… شکریہ